Duration 3:19

ٹو بہ ٹر ین کا انجن فیل احتجاج پر پولیس کا لا ٹھی چارج Italy

995 watched
0
2
Published 3 Jul 2012

٭تازہ تر ین ٭ ٹوبہ ٹیک سنگھ فیصل آباد سے کر اچی جا نے والی ٹر ین کا انجن فیل مسا فروں کا شد ید احتجاج،پولیس کا مظاہرین پرلاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ،مظاہرین کا پتھرائو ٹوبہ ٹیک سنگھ فیصل آباد سے کر اچی جا نیو الی پا کستا ن ایکسپر یس کا انجن فیل ہو نے سے مسا فروں کا شد ید مشکلا ت کا سا منا ۔ ، فیصل آباد سے کر اچی جا نے وا لی پا کستا ن ایکسپر یس کا انجن ٹوبہ ٹیک سنگھ اسٹیشن پر فیل ہو گیا جس کہ با عث وہ دو گھنٹہ تک ریلو ے اسٹیشن پر رکی رہی ریلو ے انتظا میہ کی جا نب سے متبا دل انجن فراہم نہ کر نے پر مسا فروں نے شد ید ہنگا مہ آرائی کی اور آنے جا نیو الی ٹر ینو ں کو روک لیا۔جس کے بعد متبا دل ٹر ین سپر ایکسپر یس کا انجن لگا کر ٹر ین کو روانہ کیا گیا مگرپیچھے سے آنے والی ملت ایکسپریس کو مظاہرین نے روک لیا،پولیس نے مظاہرین کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لاٹھی چارج کیا جس سے مظاہرین مشتعل ہوگئے اور ریلوے اسٹیشن پر شدید ہنگامہ آرائی شروع کردی اور ریلوے اسٹیشن پر پتھرائو کرتے ہوئے لائٹیں اور دیگر سامان توڑ پھوڑ ڈالا،مقامی پولیس اورایلیٹ فورس کے نوجوانوں نے کوریج کیلئے آئے ہوئے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موبائل فون چھین کر کوریج سے روک دیا،۔مشتعل مظاہرین سے نمٹنے کیلئے مقامی پولیس نے پولیس کی بھاری نفری کو ریلوے اسٹیشن پر طلب کرلیا ہے جبکہ آٹھ گھنٹے سے انجن فیل ہونے کے باعث پاکستان ایکسپریس اسٹیشن پر رکی ہوئی ہے اور مسافر پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کررہے ہیں،

Category

Show more

Comments - 0