Duration 2:30

پی ڈی ایم حکومت میں قوم مزید 14.93ارب ڈالر کی مقروض | الیکشن سال میں 17.384 ارب ڈالر قرضے کا فیصلہ Italy

122 watched
0
4
Published 23 Aug 2023

جہاں ملک کو جولائی 2023 کے دوران "نیا پاکستان سرٹیفکیٹ" کے تحت 74.70 ملین ڈالر موصول ہوئے وہاں دوسری طرف پی ڈی ایم حکومت نے جولائی میں 4.09 بلین ڈالر کا قرضہ لیا جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران صرف 185 ملین ڈالر لیے گئے تھے۔ جس کے بعد اب ملک کا مجموعی قرضہ ۲۰۰ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ اکنامک افیر ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق، جولائی کے مہینے میں 1.2 بلین ڈالر آئی ایم ایف سے موصول ہوئے جبکہ 2 بلین ڈالر سعودی عرب سے لیےگئے۔ اعداد و شمار مزید بتاتے ہیں کہ پی ڈی ایم حکومت نے رواں مالی سال کے لیے 17.384 بلین ڈالر کا مزید قرضہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی ڈی ایم حکومت نے مالی سال 2022-23 کے دوران غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 2.206 بلین ڈالر سمیت متعدد مالیاتی ذرائع جیسا کہ آئی ایم ایف وغیرہ سے 10.844 بلین ڈالر کا قرضہ لیا جسمیں میں دوست ممالک کے 6 بلین ڈالر یعنی چین اور سعودی عرب سے تین تیں بلین ڈالر بھی شامل ہیں۔ چین نے جولائی میں پاکستان کوئی رقم نہیں دی، تاہم پی ڈی ایم حکومت نے رواں مالی سال میں چین سے 18.54 ملین ڈالر لینا تھا۔ ایسی طرح سعودی عرب سے جولائی کے دوران تیل کی سہولت کی مد میں 100 ملین ڈالر ،امریکہ سے 8.17 ملین ڈالر ،کوریا سے4.85 ملین ڈالر اور فرانس سے 0.56 ملین ڈالر کی سہولت لی گئی۔ پاکستان کو دسمبر تک 10.35 بلین ڈالر قرض کی ادائیگی کرنا ہے۔ اب جبکہ نگران حکومت کی مدت الیکشن کے وقت پر نہ ہونے سے غالبا آٹھ ماہ سے بھی تجاوز کرتی نظر آرہی ہے تو یہ نگران حکومت بغیر کیسی عوامی دباؤ کے سخت ترین فیصلے لےگی جس کی وجہ سے عوام کا نگران حکومت سے مہنگائ اور یوٹیلیٹی بلز کی مد میں کیسی رعایت کی امید کرنا نا ممکنات میں شامل ہے۔ #pdmgovernment #pakistandebt #economiccrisis2023 Odd News by Twin Musicom is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 license. https://creativecommons.org/licenses/by/4.0/ Artist: http://www.twinmusicom.org/ For subscription to our YouTube channel: www.youtube.com/c/ScoopsCaster you can reach us scoopscaster@gmail.com https://www.facebook.com/scoopscaster https://twitter.com/casterscoop https://twitter.com/muhammad_aleee

Category

Show more

Comments - 1